19 جون، 2020، 6:50 PM

مائیک پمپئو نے جان بولٹن کو غدار قراردیدیا

مائیک پمپئو نے جان بولٹن کو غدار قراردیدیا

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو غدار قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو غدار قرار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے اپنے بیان میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ بہت افسوس ناک اور خطرناک بات ہے کہ بالآخر جان بولٹن کا عوامی کردار ایک غدار کا ہے جس نے عوام کے اعتماد کو توڑ کر امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ جان بولٹن نے اپنی کتاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کے لیے انتہائی غیر موزوں ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے چین کے صدر شی جن پنگ سے مدد مانگی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے مجھے پرچی پر لکھ کر دیا کہ ٹرمپ کے دماغ میں گوبر بھرا ہے، ٹرمپ کا ذاتی عملہ ان کی نقل اُتارتا ہے، ٹرمپ صدارتی دفتر کے لیےفٹ نہیں۔  جان بولٹن نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے فٹ ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس کام کو انجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

جان بولٹن کی کتاب کی اشاعت رکوانے کی وائٹ ہاؤس کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

News ID 1901023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • عزیز اللہ PK 19:49 - 2025/03/12
      0 0
      دنیا کی امن کی خاطر بامقصد اور باوقار مزاکرات ہونے چاہیے