مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے ميں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی امریکی سفید فام کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں گذشتہ دو ہفتوں سے مسسلسل مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لندن میں ہونے والے مظآہرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے پولیس نے مظاہرین پر انسو گیس فائر گئے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ وسطی لندن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلیک لائیوز میٹر اور دائیں بازو کے انتہا پسند بھی آج وسطی لندن کا رخ کرینگے، پولیس نے دونوں گروپس کے الگ الگ روٹ مقرر کردیئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ