25 مئی، 2020، 10:28 AM

نیکلس میدورو کا ایران کی بھر پور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ

نیکلس میدورو کا ایران کی بھر پور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ

ونزوئلا کے صدر نیکلس میدورو نے ونزوئلا کے عوام کی بھر پور حمایت پر ایران کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر نیکلس میدورو نے ونزوئلا کے عوام کی بھر پور حمایت پر ایران کا  دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ونزوئلا کے صدر نے کہا کہ ایران اور ونزوئلا دونوں کے عوام  امن و صلح کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک  آزاد سمندر میں آزاد تجارت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

ونزوئلا کے صدر نے ایران اور ونزوئلا کے عوام کو انقلابی قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قومیں امریکی سامراج کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

ونزوئلا کے صدر نے ایران کی تیل بردار پہلی کشتی کے ونزوئلا کی بندرگاہ پر پہنچنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ونزوئلا کے درمیان بھر پور تجارتی تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اطلاعات کے مطابق  ایران کا فورچون تیل بردار جہاز ونزوئلا کے اقتصادی علاقہ میں پہنچ گیا ہے۔ جسے ایران اور ونزوئلا کی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ایران اور ونزوئلا نے امریکہ کو خبـردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے ایران کے تیل بردار جہازوں کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

News ID 1900424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha