امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 928 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 928 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا  ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 623 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 98 ہزار 445 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 995 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار 250 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ برطانیہ میں بھی کورونا نے قتل عام مچا رکھا ہے ہلاکتوں کے اعتبار سے برطانیہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

News Code 1900001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =