افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 4 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے لوگار میں طالبان دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 اہلکاروں کو اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ طالبان کی مقامی قیادت نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان فوجیوں کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ کابل حکومت کو ملک میں قیام امن کے لیے اسیروں کو جلد از جلد رہا کرنا ہوگا۔

News Code 1899715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =