26 اپریل، 2020، 2:28 PM

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 271 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 271 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 271 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں  جس کے بعد اس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 271 ہو گئی ہے۔  پاکستان بھر میں مزید 700 سے زائد افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 588 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 886 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 378 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 232 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 78 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 793 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 93 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 722 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 11 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 308 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 235 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 55 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

News ID 1899708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha