مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 28 لاکھ 75 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے، نیز 8 لاکھ 11 ہزار 660 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
جوہان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آکر 53 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے اور متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 551 ہوچکی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 23ہزارسے تجاوز کرگئی اور اموات کی تعداد 22 ہزار 902ہوچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ