24 اپریل، 2020، 8:00 PM

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات نہ کئے گئے تو پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات نہ کئے گئے تو پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔  پاکستان نیشنل اسٹریٹجک تیاری اور رسپانس پلان ورچوئل کانفرنس کے آغاز پر ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ کووڈ 19 رسپانس پلان پاکستانی حکومت، اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔  ٹیڈروس ادہانوم نے بتایا کہ یہ اقوام متحدہ، پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان اور ڈبلیو ایچ او کے عالمی اسٹریٹجک تیاری اور رسپانس پلان کے ساتھ منسلک ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے 115 اضلاع میں وائرس پھیل چکا ہے اور سندھ اور پنجاب اس سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے دباؤ کے حامل شعبہ طب اضافی دباؤ برداشت کر رہا ہے اور متاثرہ افراد کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس سے سماجی و اقتصادی شعبے پر پڑنے والے اثرات کو زائل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں وائرس کے بارے میں بہت کم معلومات تھی لیکن اب یہ عالمی سطح پر پھیل چکا ہے، طبی نظام اور معیشت سمیت زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔

News ID 1899667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha