مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوريا نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے چند کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوريا کے سربراہ کم جونگ ان کی موجودگی میں مشرقی ساحلی پٹی کے کھلے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز ميزائلوں کا ايک اور کامیاب تجربہ کيا گیا ہے۔ کامیاب تجربے پر ملک کے سربراہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے تاہم سرکاری سطح پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ جنوبی کوريا نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ يہ ميزائل صوبہ کنگون کے نامعلوم مقام سے داغے گئے، جس کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

شمالی کوريا نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے چند کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News Code 1899406
آپ کا تبصرہ