اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کمی  کا اعلان

تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر مانگ میں کمی کے بعد تیل کی پیداوار کو کم کرنے پر رضامندی کا اظہار کرنے پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر مانگ میں کمی کے بعد تیل کی پیداوار کو کم کرنے پر رضامندی کا اظہار کرنے پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق اوپیک پلس گزشتہ روز مئی اور جون میں تیل کی قیمتوں کو اپنی سطح پر برقرار رکھنے کے لئے 9.7 ارب بیرل فی یوم (بی پی ڈی)  تک کم کرنے پر رضامند ہوگئے جو عالمی سطح پر پیداوار کا 10 فیصد ہے۔ روس سمیت تیل  پیدا کرنے والے دیگر ممالک کو اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ قیمتوں میں کمی روس کی جانب سے تیل کی پیداوار کم نہ کرنے کے فیصلے اور سعودی عرب کے روس کو سزا دینے کے لیے پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی تھیں ۔

News Code 1899378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =