مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرمسعود ہراج نے کہا ہے کہ 200 ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کیسے ہوں؟ انتظامیہ کے مطابق نشتر اسپتال میں ٹیسٹنگ کٹس ختم ہوگئی ہیں۔ مسعود ہراج نے کہا کہ 200 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس آج کورونا وائرس کے شبہ میں داخل ہوئے ہیں۔ صدر پی ایم اے ملتان نے کہا کہ نشتر انتظامیہ کے پاس کٹس ہی نہیں جس سے ٹیسٹ کر سکیں، ابھی تک 13 ڈاکٹرز اور 6 پیرا میڈکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال، تحصیل اسپتال، سول اسپتال اور بیسک ہیلتھ یونٹس میں کوئی سہولیات نہیں ہیں۔ صدر پی ایم اے مسعود ہراج نے حکومت سےکورونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرمسعود ہراج نے کہا ہے کہ 200 ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کیسے ہوں؟ انتظامیہ کے مطابق نشتر اسپتال میں ٹیسٹنگ کٹس ختم ہوگئی ہیں۔
News ID 1899354
آپ کا تبصرہ