پاکستان میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے دو بڑے بھائیوں کو قتل کردیا

پاکستان کے علاقہ نوشہروفیروز میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے دو بڑے بھائیوں کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ نوشہروفیروز میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے دو بڑے بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے دریاخان مری میں 18 ایکڑ زرعی زمین کے تنازع پر ملزم نعیم وڑائچ نے فائرنگ کر کے اپنے دو بھائیوں عبدالرزاق اور نجیب کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولین اپنی زمین کسی کو فروخت کرنا چاہتے تھے اور ملزم یہ زمین خود لینا چاہتا تھا جبکہ بھائیوں کے انکار پر مشتعل ہو کر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کردیا ۔

News Code 1899342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =