پاکستانی فوج کے سربراہ کا فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کا حکم

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو کورونا وائرس کی وباء کے خلاف سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو کورونا وائرس کی وباء کے خلاف سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قومی ہم اہنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی ہے، وزیرِ اعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے انفرادی طور پر ذمے دار شہری بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر حکومتی، اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمۂ صحت کی کورونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے، ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔

News Code 1898785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =