مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریسٹوران اور بازاربند کردیئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریسٹوران اور شاپنگ مالز تین ہفتوں کیلئے بند کردیئے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریسٹوران اور بازاربند کردیئے ہیں۔
News ID 1898771
آپ کا تبصرہ