امیر قطر کا ایران کوفوری طور پر طبی امداد ارسال کرنے کا حکم

امیر قطر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو فوری طور پر طبی امداد ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی  نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو فوری طور پر طبی امداد ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امیر قطر نے ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے ۔ قطر کے امیر نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایران کو طبی امداد ارسال کریں۔

قطر کی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں اوراس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں  باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

News Code 1898586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =