جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پاکستان کی احتساب عدالت نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان قومی احتساب بیورو نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے وکیل اعتزاز احسن نے میر شکیل سے علیحدگی میں ملاقات کےلیے عدالت سے استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔

سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2019 میں میر شکیل الرحمان کے خلاف تحقیقات شروع کی، میر شکیل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے 54 پلاٹ فی کنال حاصل کیے ، غیر قانونی طریقے سے ایل ڈی اے کے پلاٹ نام کروائے گئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمن کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تاہم میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن نے ریمانڈ ایک روز مزید بڑھانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 24 مارچ کو مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا جس پر عدالت نے میر شکیل کے ریمانڈ میں ایک روز کی مزید توسیع کرکے 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے غیر قانونی اراضی کیس میں جنگ وجیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتارکیا تھا، میر شکیل الرحمان پر 1986 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نوازشریف سے 54 کنال اراضی سیاسی بنیادوں پر لینے کا الزام ہے۔

News Code 1898576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =