بھارت میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد دہلی میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتقال کرنے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد دہلی میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتقال کرنے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔۔ بھرتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں تمام اسکول،کالج،سنیما،سوئمنگ پولز31مارچ تک بندکرنےکااعلان کردیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں کوروناو ائرسسے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے،لاک ہونے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے  ہندوستانواپس آیا تھا۔ ۔ اطلاعات کے مطابق  بھارت میں کوروناوائرس سےمتاثرہ کیسز کی تعداد74 ہوگئی ہے اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں کوروناوائرس وبا قراردے دی گئی۔

حکام نے نئی دہلی میں عوام کواجتماعات سےدوررہنےکی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ممبئی میں تمام پبلک ایونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ دیگر ریاستوں چھتیس گڑھ،منی پور،اترکھنڈ میں بھی اسکول کالج 31مارچ تک بندکردیےگئے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او ایک ہنگامی اجلاس میں کورونا کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔

News Code 1898570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =