امریکہ اور طالبان کا 29 فروری کو امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

افغان طالبان اور امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 29 فروری 2020 ء کو امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 29 فروری 2020 ء کو امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اطلاعات کے  مطابق طالبان ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے ایکسپریس ٹریبیون کو بھیجی گئی ای میل میں کہا کہ افغانستان اور امریکہ دونوں فریقین نے باہمی طور پر طے کیا ہے کہ حتمی طور پر منظور شدہ امن معاہدے پر بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں دستخط کئے جائیں گے اور یہ تقریب 29 فروری 2020 کو منعقد ہوگی۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے بھی اعلان کیا تھا کہ 29 فروری کو طالبان سے ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ تشدد میں کمی کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہم طالبان سے مزید معاہدوں کی جانب آگے بڑھے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقین معاہدے سے قبل ایک مناسب اور محفوظ ماحول وضع کریں گے، اس موقع پر کئی ممالک اور تنظیموں سے وابستہ افراد بھی شرکت کریں گے تاہم ذبیح اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تقریب کہاں منعقد ہوگی۔ طالبان ترجمان نے  کہا کہ معاہدے کے بعد قیدیوں کا تبادلہ ہوگا ، پورے افغانستان کی سیاسی اکائیوں سے گفتگو شروع ہوگی اور ملک گیر امن منصوبے کا روڈ میپ بھی وضع کیا جائے گا۔ ادھر افغان حکومت کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں تینوں فریق شامل ہوں گے جن میں طالبان، امریکا اور افغان افواج شامل ہیں۔

News Code 1898037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =