غیر ملکی سفرا کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ

بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ دو درجن سے زائد غیر ملکی سفرا مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ دو درجن سے زائد غیر ملکی سفرا مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں 5 اگست 2019 سے بھارتی فورسز کے خلاف مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مواصلات کا نظام معطل ہے جس کے پیش نظر نئی دہلی غیر ملکی اتحادیوں کو یقین دلانے کی کوشش کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ بھارت کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں میں وہ یورپی سفارتکار بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی نئی دہلی کی پیشکش قبول نہیں کی تھی۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی، کینیڈا، فرانس، نیوزی لینڈ، میکسیکو، اٹلی، افغانستان اور آسٹریا سمیت دیگر ممالک کے سفارتکار دو روزہ دورے پر ہیں۔

News Code 1897809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =