مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں مسافر بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی، حادثےمیں16 مسافرہلاک جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق ٹریفک حادثہ لکھنو ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں مسافر بس کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی جبکہ بس میں 54 مسافر سوارتھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیورسڑک کےانتہائی دائیں جانب ٹرک کھڑا کرکےٹائر تبدیل کررہاتھا۔
بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں مسافر بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی، حادثےمیں16 مسافرہلاک جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔
News ID 1897804
آپ کا تبصرہ