7 فروری، 2020، 11:12 AM

ترکی اور اسرائیل کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے

ترکی اور اسرائیل کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے ادلب سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اوردونوں دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشارجعفری نے ادلب سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اوردونوں دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ بشار الجعفری نے کہا کہ شامی عوام اور شامی سرزمین کو دہشت گردوں کے پنجے سے چھڑانا شامی حکومت اور فوج کے فرائض میں شامل ہے جبکہ اسرائیل اور ترکی کی شام کے خلاف جارحیت دہشت گردوں کو شام میں باقی رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو شام میں ترکی کے فوجی اقدام کی مذمت کرنی چاہیے کیونکہ ترکی نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے شام پر فوجی یلغار جاری رکھی ہوئی ہے۔ شامی نمائندے نے کہا کہ ترکی نے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی تربیت کے کیمپ قائم کئے اور شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے اس نے دہشت گردوں کو بھر پور مدد فراہم کی۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ایغور، چچنی، ترکمنساتی ، تاجیکی اور قرقزستانی دہشت گردوں کو ترکی نے شام میں داخل کیا ہے اور ترک فوج آج بھی دہشت گردوں کی بھر پور پشتپناہی کررہی ہے۔

News ID 1897638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha