کراچی میں کورونا وائرس کے 8 مشتبہ کیسز رپورٹ

پاکستان کے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک بھی پازیٹو نہیں آیا جبکہ کوئی کیس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی بیان کردہ تعریف پر پورا نہیں اترتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک بھی پازیٹو نہیں آیا جبکہ کوئی کیس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی بیان کردہ تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ ڈی جی صحت سندھ نے مشتبہ کیسز پر سرویلینس سیل کو مزید فعال کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان میران یوسف کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے محمکہ صحت سے 25 جنوری کو رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے پاس کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، مجموعی طور پر 8 مشتبہ کیسز آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں جو چینی باشندے ہیں۔ ان میں سے 5 مشتبہ کیسز کو یونیورسٹی نے بیماری کی تعریف سے شناخت کیا جبکہ باقی تین کیسز کو 27 مریضوں کے لیے گئے نمونوں سے الگ کیا گیا۔

News Code 1897394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =