15 جنوری، 2020، 1:29 PM

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے ساتھی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے ساتھی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھی کانسٹیبل کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھی کانسٹیبل کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس  کے ایک اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر اچانک اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سرکاری رائفل سے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے سکیورٹی اہلکار وی این مرٹھی نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد تسلیم کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی اہلکار کا نام سنجے ٹھاکر ہے۔

News Code 1897040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha