مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی ڈرون حملے اور اس کے نتیجے میں سپاہ اسلام کے میجر جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس کی المناک شہادت پرامریکہ کے خلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں شکایت درج کرادی ہے۔عراقی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی ڈرون حملے پر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کوالگ الگ خط لکھےہیں۔
خط میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی مہندس کےبہیمانہ قتل کی مذمت کرے۔
عراقی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نےعراقی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراق کے مہمان جنرل کو نشانہ بنایا اور امریکہ خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی پیدا کرنے کا اصلی ذمہ د ار ہے۔
آپ کا تبصرہ