مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے شمالی افغانستان کے صوبہ جوزجان میں سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر حملہ کر کے 14افغان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمے داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کر لی ہے جس میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جوزجان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

طالبان دہشت گردوں نے شمالی افغانستان کے صوبہ جوزجان میں سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر حملہ کر کے 14افغان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
News Code 1896623
آپ کا تبصرہ