افغانستان میں فائرنگ سے پاکستانی طالبان کا کمانڈر ہلاک

افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا۔ ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ٹی پی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے شدت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر 3 دہشت گردوں کو بھی قتل کیا تھا۔قاری سیف اللہ محسود کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔ وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا اور اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

News Code 1896611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =