مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں خنزیر کی ہڈیوں سے تسبیح کے دانے بنائے جا رہے ہیں اور ان دانوں کی تسبیح سعودی عرب برآمد کی جا رہی ہے جہاں سے دنیا بھر کے مسلمان خرید کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تسبیح دنیا بھر کے مسلمان خریدتے ہیں اور جب عازمین حج و عمرہ کے لیے جاتے ہیں تو وہاں سے بھی تسبیح خرید کر لاتے اور عزیزواقارب کو تحفے میں دیتے ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے ایک ہولناک انکشاف سامنے آ گیا ہے۔
ویب سائٹ " پڑھ لو" کے مطابق چین میں خنزیر کی ہڈیوں سے تسبیح کے دانے بنائے جا رہے ہیں اور ان دانوں کی تسبیح سعودی عرب برآمد کی جا رہی ہے جہاں سے دنیا بھر کے مسلمان خرید کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ یہ مبینہ انکشاف فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سید فاروق انور کاظمی نامی شخص نے فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں تسبیح کے دانے بنانے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے وائس اوور میں دعویٰ کیا گیاہے کہ سعودی عرب میں ملنے والی زیادہ تر تسبیح چین میں بنتی ہیں اور وہاں ان کی تیاری میں خنزیرکی ہڈیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ