پاکستانی وزیر اعظم کے بھانچے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق ریس کورس میں وکیل حسان نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا تاہم گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے بھانجے گرفتار نہ ہوسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کی گرفتاری کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاہو میں امراض قلب کے اسپتال " پی آئی سی"  میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

News Code 1896153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =