مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں پولیس نے جرائم پیشہ مسلح گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 10 جرائم پیشہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست کواہویلا میں ٹرک اور موٹر سائیکلوں پر سوار جرائم پیشہ مسلح افراد نے ایک گاؤں پر دھاوا بول دیا، اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور دونوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح گروہ کے 10 کارندے بھی مارے گئے۔

میکسیکو میں پولیس نے جرائم پیشہ مسلح گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 10 جرائم پیشہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
News Code 1895840
آپ کا تبصرہ