ٹرمپ کی امیر قطر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر قطر کے امیر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کی طرف سے دو امریکی مغویوں کو آزاد کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ طالبان ہاتھوں آزاد ہونے والے مغوی افراد  امریکی فوج کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

News Code 1895615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha