برطانیہ کا اسرائیل سے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ

برطانیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کو اسرائیل کا غیر مثبت اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کو اسرائیل کا غیر مثبت اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔ برطانیہ کا یہودی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں مؤقف امریکہ کی طرف سے یہودی بستیوں کی حمایت کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں برطانیہ کام ؤقف واضح اور روشن ہے کیونکہ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئونے کہا ہے کہ امریکہ یہودی بستیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف نہیں سمجھتا ۔ ذرائع کے مطابق  امریکہ بھی اس سے قبل یہودی بستیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف سمجھتا تھا۔

News Code 1895603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =