کویت کے بادشاہ نے وزیر دفاع اور داخلہ کو برطرف کردیا

کویت کے بادشاہ نے کویت کے وزراء دفاع اور داخلہ کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے بادشاہ صباح الاحمد جابر الصباح  نے کویت کے وزیر دفاع اور داخلہ کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ کویت کے بادشاہ نے کویتی وزیر خارجہ کو عہدہ پر برقرار رہتے ہوئے وزارت دفاع کی سرپرستی بھی دیدی ہے۔

کویتی بادشاہ نے انس الصالح کو وزارت داخلہ کا سرپرست مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل کویتی کابینہ کے استعفی کے بعد کویت کے بادشاہ نے کویتی وزیر اعظم کو دوبارہ کابینہ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

News Code 1895504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =