اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکیوں سے فلسطینی بچے بھی نہیں ڈرتے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بنیادیں کھوکھلی ہوگئی ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں سے فلسطینی بچے بھی نہیں ڈرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن حسام بدران کا کہنا ہے کہ  اسرائیل کی بنیادیں کھوکھلی ہوگئی ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں سے فلسطینی بچے بھی نہیں ڈرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ اسرائيلی احزاب کابینہ کی تشکیل میں ناکام ہوگئی ہیں جس کی بنا پر اسرائیل کے سیاسی اور اقتصادی شعبے تباہ اور برباد ہوگئے ہیں۔ حسام بدران نے کہا کہ آج فلسطینی مزاحمت بہترین شرائط میں ہے جبکہ اسرائیل کو بدترین شرائط کا سامنا ہے۔

News Code 1895490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =