پورے فلسطین پر قبضہ جمانا اسرائیل کا حق / اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ

امریکہ میں اسرائیلی سفیر کی طرف سے پورے فلسطین پر قبضہ جمانے کے دعوے کے بعد امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں اسرائیلی سفیر کی طرف سے پورے فلسطین پر قبضہ جمانے کے دعوے کے بعد امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی دایان نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیل کی قانونی حیثیت کے موضوع پر خطاب کیا۔ دوران خطاب ڈینی دایان نے کہا کہ تمام فلسطینی علاقوں پر قبضہ جمانا اسرائیل کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پر جنیوا کنونشن اور دی ہیگ ریگولیشنز کا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور فلسطینی زمین پر قبضہ ہمارا حق ہے۔ اسرائیلی سفیر کے ان جملوں کے بعد تقریب میں موجود طلبا اٹھ کھڑے ہوئے، انہوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اسرائیلی سفیر کی تقریر کا بائیکاٹ کرکے باہرنکل گئے۔

News Code 1895435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =