پاکستان کے مختلف علاقے سردی کی لیپیٹ میں/ مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں 4 انچ تک برف باری ہوئی ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں 4 انچ تک برف باری ہوئی  ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بالاکوٹ و گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے اور ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک پرمزید چار انچ تک برفباری ہوچکی ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ برقرار ہےاور درجہ حرارت 4 ڈگری تک گرگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اورژالہ باری کاسلسلہ اگلے 24گھنٹے جاری رہے گا۔ لوئر کوہستان کی علاقوں پٹن ، دوبیر ، کیال ، ججال اور بنکڈ میں بھی دو روز سےبارش کا سلسلہ برقرار ہے  جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ہٹیاں بالا میں سڑک خراب ہونے کے باعث جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ داؤکھن اور ریشیاں کے درمیان شیڑگلی کے مقام پرپیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر شہدادکوٹ میں بارش کے باعث کالو فقیر محلہ میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی دب کر جاں بحق ہوگئے۔ 

News Code 1895419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =