مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔ اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، مساجد، امام بارگاہوں اور مزاروں پر محافل میلاد ، جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ قم ، شیرازاور مشہد مقدس ميں خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ فرزندان توحید آنحضور (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی مدح سرائی میں مشغول اور درود سلام کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ بچوں اور بڑوں میں شرینی اور رنگا رنگ قسم کے کھانے پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔
News Code 1895414
آپ کا تبصرہ