متحدہ عرب امارات کا ڈرون کے ذریعہ تیل کی تلاش کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے ڈرون کے ذریعے تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امارات ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے ڈرون کے ذریعے تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرے گی۔ اس منصوبے میں خود کار سسٹم سے چلنے والی گاڑیوں کے ذریعے بھی مدد لی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پہلی بار تیل و گیس کی تلاش میں ریموٹ سینس ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔ فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نئی ٹیکنالوجی سہ جہتی، معائنہ جاتی فراہم کرے گی جو پوری دنیا میں تیل اور گیس سے متعلق معلومات جمع کرنے والا پہلا خودکار سسٹم ہے۔ابوظہبی پٹرولیم کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر ایلن نیلسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی ہے اورایسے مقامات پر تیل اور گیس کی دریافت میں موثر ثابت ہورہی ہے جہاں افراد اورمشینوں کی رسائی مشکل ہوتی ہے۔ لہذٰا غیر آباد صحراؤں میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے تیل اورگیس کے ذخائر سے متعلق معلومات آسانی سے جمع ہوسکتی ہیں۔

News Code 1895398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =