مہر خبررساں ایجنسی المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقہ رازخ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنی تاریخی شکست کا غصہ نہتے عربوں پر نکال رہا ہے۔ یمنی فورسز کے ہاتھوں سعودی عرب کو تاریخي شکست کا سامنا ہے۔

سعودی عرب کے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی والے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔
News Code 1895359
آپ کا تبصرہ