ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر میڈیا سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق کشمیر کے ضلع بانڈی پور کے علاقے لادورہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مسلح تھے اور مقابلے کے دوران ہلاک ہوئے تاہم علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوان طالبعلم تھے اور نہتے تھے۔

News Code 1895328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =