آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی/ 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آسٹریلوی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہری گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جب کہ اب تک 3 افراد آگ میں جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں، 120 سے زائد مقامات پر لگی آگ سے 9 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ ہو چکا ہے اور 150 سے زائد گھر بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

News Code 1895319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =