لاہورہائی کورٹ کا میٹرو بس سروس کی بندش کا نوٹس

لاہورہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کی وجہ سے میٹرو بس سروس کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہورہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کی وجہ سے میٹرو بس سروس کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ عدالت کے راولپنڈی بنچ میں میٹرو بسوں کی بندش کے خلاف پٹیشن کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ میٹرو بسوں کی بندش سے روزانہ 1 لاکھ مسافر، طلبہ متاثر ہورہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے استفسار کیا کہ جب تمام سڑکیں کھلی ہیں تومیٹرو بسیں کیوں بند ہیں؟۔ عدالت نے میٹروروٹ پرویگنوں کے روٹ منسوخ کرنے کا بھی نوٹس لیا۔عدالت نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

News Code 1895228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =