صدر ٹرمپ کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے

امریکہ کے فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے فیڈرل جج فریڈ مین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی جج فریڈمین نے کہا کہ امریکی صدر اپنی مرضی کےخلاف ہرفیصلےپرتنقیدکررہے ہیں، قانونی فیصلوں اورججزپر ان کی باربارتنقید تباہ کن رویہ ہے۔جج فریڈمین نے کہا کہ ٹرمپ اپنی مرضی کےخلاف فیصلہ دینےوالےجج کی مذمت بھی کردیتےہیں،  وہ کئی معاملات میں عدالتوں اورنظام انصاف کورکاوٹ سمجھتےہیں، وہ ججز اور عدالتوں پرتنقیدسےتباہ کن بیانیےکوفروغ دےرہےہیں،  جس سےقانون کی حکمرانی پرعدم اعتمادبڑھ رہا ہے۔  فریڈمین نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ پرحملہ کرنےکےبہت گہرےاثرات پڑرہےہیں، ٹرمپ انتظامیہ مقدمات ہاری ہےتو اس کا سبب یہ نہیں کہ ججز کلنٹن یا اوبامہ کے حامی ہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ قانون اور آئین پسندججزکی عدالتوں سے مقدمات ہاری ہے۔

News Code 1895220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =