بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لیے دی گئیں مراعات کو مسترد کر دیا

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر سکھوں کے لیے دی گئیں مراعات کو مسترد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر سکھوں کے لیے دی گئیں مراعات کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 10 دن پہلے فہرستوں کی فراہمی اور پاسپورٹ کی شرط کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم بھارت نے پاکستان کی طرف سے سکھوں کے لیے دی گئیں مراعات کو مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کرتارپور راہداری پر ذہنی الجھاوٴ کا شکار ہے، بھارت نے وزیراعظم کی اعلان کردہ مراعات کو مسترد کر کے سکھوں کے جذبات کو مجروح کیا، اگر بھارت مراعات سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے۔

News Code 1895215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =