مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی غلط پالیسی اور بد عہدی کے نتیجے میں فردو مکمل طور پر فعال ہوجائےگا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے بتدریج کمی لانے کا اعلان کرتے ہوئے 44 10سینٹری فیوجز کو گیس فراہمی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ‘ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحت معاہدے سے اپنے وعدوں کو کم کرتے ہوئے چوتھے قدم پر ایک ہزار 44 سینٹری فیوجز کو گیس کی فراہمی شروع کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ " امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسی کی وجہ سے فردو جلد ہی دوبارہ فعال ہو جائےگا" ۔
آپ کا تبصرہ