مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ا س موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
News Code 1895187
آپ کا تبصرہ