کویت میں گھریلو ملازماؤں کی آن لائن خرید فورخت کا انکشاف

کویت نے سوشل میڈیا پر خواتین گھریلو ملازماؤں کی خرید و فروخت کے انکشاف پر کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ گوگل، انسٹا گرام اور ایپل نے بھی ایسے اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے سوشل میڈیا پر خواتین گھریلو ملازماؤں کی خرید و فروخت کے انکشاف پر کارروائی کا آغاز کردیا جب کہ گوگل، انسٹا گرام اور ایپل نے بھی ایسے اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے ذریعے گھریلو ملازماؤں کی خرید و فروخت کے مکروہ دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں اکاؤنٹس کو بند کر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کویت کے پبلک اتھارٹی فار مین کے سربراہ ڈاکٹر مبارک علی عظمی کا کہنا ہے کہ خواتین ملازماؤں کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی اور ایسی خواتین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

انسٹا گرام اور گوگل نے اس مکروہ دھندے میں اپنے پلیٹ فارمز استعمال ہونے کا نوٹس لیا ہے اور ایسے اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں جب کہ گوگل اور ایپل نے ایپ ڈیولپرز کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر غیر قانونی کام کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

News Code 1895085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =