یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی جاسوس طیارہ تباہ کردیا

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے امریکی جاسوس طیارے کو تباہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے امریکی جاسوس طیارے کو تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق يمن کی فوج اور قبائل  نے امريکی ساختہ ’اسکين ايگل‘ نامی بغير پائلٹ والے ايک ڈرون طيارہ سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک  تباہ کردیا ہے جسے یمنی فورسز اور قبائل کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے امریکی ڈرون کو مار گرانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ يہ ڈرون ہمارے ٹھکانوں اور اسلحے سے متعلق معلومات جمع کر رہا تھا جسے ہم نے تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1895052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =