کشمیر آج دوحصوں میں تقسیم ہوجائیگا/ کشمیر کی تقسیم بھارت کی تقسیم پر منتج ہوگی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر آج دوحصوں میں تقسیم ہوجائیگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر کی تقسیم سے بھارت تقسیم ہوجائےگا، بھارت کی مختلف ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کو قوت ملےگی جس کی وجہ سے بھارت ٹوٹ جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر آج دوحصوں میں تقسیم ہوجائیگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیںمبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر کی تقسیم سے بھارت تقسیم ہوجائےگا، بھارت کی مخۃلف ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کو قوت ملےگی جس کی وجہ سے بھارت ٹوٹ جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے زیر انتظآم جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر آج 31اکتوبر 2019کو باضابطہ طور پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔

اس عمل کو کامیاب بنانے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بڑے پیمانے پر جشن کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جموں اور وادی کے لیے گریش چندر مرمو کو اور لداخ کے لیئے آر کے ماتھر کو گورنر مقرر کیا ہے۔ جبکہ پہلے سے جموں کشمیر میں تعینات گورنر ستیہ پال ملک کو گواکا نیا مقرر کر دیا گیا ہے۔ بھارتی اقدام کے بعد لداخ کے بودھ باشندوں کے لیے تشویش شدت اختیار کر گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے بی جے پی کے اقدامات سے بھارت کئی حصوں میں تقسیم ہوجائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 ختم کرنے کے بعد کشمیر 1947 سے پہلے کی پوزیشن میں آگيا ہے۔ دفعہ 370 ختم کرکے مودی سرکار نے کشمیر کو آزاد کردیا اور پھر اس پر دوبارہ قبضہ جمانے کی کوشش کی جارہی ہے۔  مودی سرکاری نے کشمیر کا الحاق توڑ کر کمشیر کو حقیقت میں ہندوستان سے الگ کردیا ہے۔

News Code 1895008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =