کولمبیا میں مسلح افراد کے حملے میں خاتون صوبائی گورنرہلاک

کولمبیا میں مسلح افراد نے صوبائی گورنر کرسٹینا بوتیستا کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر اور ان کے 4 محافظ ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا میں مسلح افراد نے صوبائی گورنر کرسٹینا بوتیستا کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر اور ان کے 4 محافظ ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاؤکا میں خاتون گورنر کرسٹینا بوتیستا اپنے محافظوں کے ہمراہ توری بیو شہر کے مضافاتی علاقے کے دورے پر تھیں کہ ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر گورنر اپنے چاروں محافظوں سمیت ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کا حملہ اتنا اچانک تھا کہ محافظوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ ردعمل میں کچھ نہیں کرسکے۔ حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوق نے اپنے بیان میں خاتون گورنر کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔

News Code 1895001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =