مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جب کہ 8 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اس دوران افغان فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
طالبان دہشت گرد کارروائی کے بعد 8 افغان فوجی اہلکاروں کو قیدی بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ قندوز کے کئی علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے جسے واگزار کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ